زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر کرنے کیلئے قانون سازی کی تیاری

 زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر کرنے کیلئے قانون سازی کی تیاری

بارشی پانی کے انتظام بارے نئے ریگولیشنز منظوری کیلئے حکومت کو ارسال

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب میں بارشی پانی کو محفوظ بنانے اور زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر کرنے کے لیے اہم قانون سازی کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ واسا پنجاب نے بارشی پانی کے انتظام سے متعلق نئے ریگولیشنز منظوری کے لیے پنجاب حکومت کو ارسال کر دیے ہیں۔ مجوزہ قواعد کے تحت لاہور سمیت صوبے بھر کی تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے الگ سٹورم واٹر ڈرینیج سسٹم اور بارشی پانی ذخیرہ کرنے کا نظام لازمی بنانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ہر سال ضائع ہونے والے اربوں ڈالر مالیت کے بارشی پانی کو قابلِ استعمال بنایا جا سکے گا۔پنجاب میں بارشی پانی کے بہتر انتظام اور اس کے مؤثر استعمال کے لیے واسا پنجاب نے نئے ریگولیشنز تیار کر لیے ہیں، جنہیں منظوری کے لیے پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کا کہناہے کہ ریگولیشنز میں بارشی پانی کو مخصوص مقامات پر ذخیرہ کرنے ، اسے قابلِ استعمال بنانے اور گراؤنڈ واٹر ریچارج کے لیے استعمال کرنے کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...