4منشیات فروش گرفتار ،ساڑھے 13کلوسے زائد چرس،ہیرئون ضبط
قصور،مصطفی آباد،الہ آباد ( نمائندگان دنیا، نامہ نگار )پولیس نے 4منشیات فروش گرفتار کرلئے ۔
پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے محلہ حاجی شاہ شریف کی رہائشی منشیات فروش رانی بی بی کو قابوکرکے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس ، کوٹ اعظم خاں کے رہائشی منشیات فروش رامش عرف طیب سے ایک کلو سے زائد ہیروئن اورتھانہ مصطفی آبادپولیس نے اڈا وڈانہ کے قریب ناکہ بندی پرموٹر سائیکل سوارمنشیات فروش ریحان کوگرفتارکرکے 1کلو 100گرام ہیروئین برآمد کرلی ۔کنگن پور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش شان عرف کوڈو ماچھی کو 10 کلو 200 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments