خاتون پر تشدد اور ہراساں کرنے پرمقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ صدر قصور نے خاتون پر تشدد اور ہراساں کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
کوٹ فتح باز خاں کی رہائشی رانی بی بی نے پولیس کودرخواست میں موقف اختیار کیا کہ دانیال بشیر انصاری نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا، گالیاں دیں اور سر سے دوپٹہ کھینچ کر پھاڑ دیا۔مدعیہ نے مزید الزام عائد کیا کہ ملزموں نے ایک گروہ بنا رکھا ہے جو علاقے میں خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments