سرکاری کالجز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

 سرکاری کالجز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

خواتین کھلاڑیوں کیلئے اتھلیٹکس، کرکٹ اور بیڈمنٹن کے ٹرائلز ہوں گے

لاہور(خبر نگار )محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مقامی کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے لاہور ڈویژن کے سرکاری کالجز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں 6 اگست کو مختلف کالجز اور سبزازار سٹیڈیم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق لاہور ڈویژن کے تمام سرکاری کالجز سے باصلاحیت طلبہ و طالبات کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ انہیں مختلف کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ خواتین کھلاڑیوں کے لیے اتھلیٹکس، کرکٹ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے ٹرائلز ہوں گے ، جبکہ مرد کھلاڑیوں کے لیے کبڈی، والی بال، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے مقابلوں کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا، کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مستقبل کے لیے باصلاحیت کھلاڑی تیار کرنا ہے ۔ کامیاب کھلاڑیوں کو مختلف سطح کے مقابلوں میں نمائندگی کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...