محکمانہ ترقی (بی ون) امتحان کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد
لاہور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی زیرِ صدارت مناواں لائنز میں محکمانہ ترقی (بی ون) امتحان کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
سی ٹی او نے خود امتحانی عمل کی نگرانی کی تاکہ امتحان کو مکمل شفاف، منصفانہ اور میرٹ کے مطابق یقینی بنایا جا سکے ۔امتحان کے موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹرز مقصود احمد لون، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور آفس سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے ۔ ٹریفک اسسٹنٹ سے سینئر ٹریفک اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی کے لیے 112 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments