کھلاڑیوں ، کوچز کے کیش انعامات ، الاؤنسز میں نمایاں اضافہ
منیجر اور کوچ کا یومیہ الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 2ہزار روپے کر دیا گیا
لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انٹر سکول، انٹر کالجیٹ اور آل پاکستان انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کے کیش پرائزز اور الاؤنسز میں نمایاں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔انٹر سکول اور انٹر کالجیٹ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 5 ہزار روپے ، دوسری پوزیشن پر 4 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن پر 3 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔اسی طرح آل پاکستان انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور منیجرز کے کیش پرائزز میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ بہترین کھلاڑی (بیسٹ پلیئر)، بہترین ایتھلیٹ (بیسٹ ایتھلیٹ) اور نیا ریکارڈ قائم کرنے والے کھلاڑی کو 5 ہزار روپے خصوصی انعام دیا جائے گا۔منیجر اور کوچ کا یومیہ الاؤنس ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے ، جبکہ معاون عملے کا یومیہ الاؤنس 500 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments