پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک اور پے سائز لیبز کے درمیان معاہدہ
لاہور(سٹاف رپورٹر ) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے اپنے کلائنٹس کو موبائل بینکنگ ایپلیکیشن کے ذریعہ جدید بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پے سائز لیبز کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔
جس کے بعد بینک نے اپنے صارفین کو ڈیجیل اکائونٹ اوپننگ، فنڈز کی منتقلی ،بلز کی ادائیگی، ڈیبٹ کارڈ سروسز، اکائونٹ مینجمنٹ اور دیگر جدید بینکنگ کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے صدر/ سی ای او شہرام رضا بختیاری اورپے سائز لیبز کی جانب سے ڈائریکٹر کریم جندانی نے معاہدہ پردستخط کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments