1500کلو سے زائد غیر معیاری اشیا تلف، پروڈکشن بند

 1500کلو سے زائد غیر معیاری اشیا تلف، پروڈکشن بند

یونٹ میں کیڑے اورفنگس زدہ پھلوں سے مربہ تیار کیا جارہا تھا:ڈی جی فوڈاتھارٹی

لاہور (این این آئی)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر بھگت پورہ میں واقع ایک مربہ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپے کے دوران 700کلوگرام فنگس زدہ گاجر اور پیٹھا کدو ،800کلوگرام اشرفی مربہ اور دیگر غیر معیاری اشیا تلف کر دی گئیں جبکہ فوڈ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر یونٹ کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں کیڑے اورفنگس زدہ پھلوں سے مربہ تیار کیا جارہا تھا، صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمارپائی گئی، فنگس زدہ پیٹھا کدو، گاجر اور دیگر اشیا سٹور کر کے رکھی پائی گئیں، یونٹ مالک پھلوں سبزیوں سے بدبو، کیڑے اور فنگس کو صاف کرنے کے لیے ممنوعہ کیمیکلز استعمال کر رہا تھا، نان فوڈ گریڈ نیلے ڈرموں میں پھل اور سبزیاں رکھی پائی گئیں، ناقص سٹوریج، انتہائی لازم تاریخ تنسیخ، فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے ، غیر معیاری مربہ جات کو دلکش پیکنگ لگا کر پنجاب بھر میں فروخت کیا جانا تھا۔راجہ منصور احمد نے کہا کہ زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...