پیسی :مقررہ مدت میں ریکوری اہداف مکمل کرنے کی ہدایت

پیسی :مقررہ مدت میں ریکوری اہداف مکمل کرنے کی ہدایت

فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے :کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں اقدامات کاجائزہ

لاہور(خبر نگار )کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی، ریکوری اہداف، مریم نواز راشن کارڈ پروگرام اور فیلڈ آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹوریٹس آف سوشل سکیورٹی لاہور (سٹی)، شیخوپورہ، فیصل آباد (نارتھ)، گجرات اور سیالکوٹ کے ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے اضلاع میں ریکوری کی پیش رفت، فیلڈ آپریشنز اور مریم نواز راشن کارڈ پروگرام پر بریفنگ دی۔کمشنر ذوالفقار علی کھرل نے تمام ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیتے ہوئے مقررہ مدت میں ریکوری اہداف مکمل کرنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے اور انسپیکشنز کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...