ڈاکٹر سلمان حسیب کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع
او پی ڈی بند کرا کر ہسپتال کے آپریشنز میں خلل ڈالا :شوکاز نوٹس میں الزام
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کے ڈاکٹر سلمان حسیب کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے ۔محکمہ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کے مطابق ڈاکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے او پی ڈی بند کرا کر ہسپتال کے آپریشنز میں خلل ڈالا اور دیگر ملازمین کو بھی ڈیوٹی چھوڑنے پر اکسایا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے ہسپتال میں غیر قانونی ریلیوں کی قیادت کی اور ادارے کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی۔ اس رویے سے مریضوں کی دیکھ بھال متاثر ہوئی اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈاکٹر کا شوکاز نوٹس کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے ۔ پنجاب ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ کے تحت سزاوں کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر سلمان حسیب کو 6 اگست کو پرسنل ہیرنگ کے لیے طلب کر لیا گیا ہے ۔ ہیرنگ میں مؤقف سننے کے بعد حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments