سیف سٹیز: 3ماہ قبل گم ہونے والے بچہ والدین سے ملادیا

سیف سٹیز: 3ماہ قبل گم ہونے  والے بچہ والدین سے ملادیا

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی میرا پیارا ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، مسلسل تحقیقات اور مربوط رابطہ کاری کے ذریعے تین ماہ قبل گمشدہ ہونے والے بچے کو اس کے والدین سے ملا کر ایک اور اہم کامیابی اپنے نام کر لی۔

ترجمان کے مطابق غلام رسول نامی بچہ 13 اپریل 2026 کو تھانہ صدر مریدکے کی حدود سے گمشدہ حالت میں ملا تھا، جسے پولیس نے بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور منتقل کر دیا۔ بعد ازاں سیف سٹی کی میرا پیارا ٹیم نے بچے کا انٹرویو کیا اور اس کی فراہم کردہ محدود معلومات کی بنیاد پر والدین کی تلاش کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...