جدید پولیسنگ: 20خصوصی غیر متحرک پوائنٹس قائم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور میں جدید پولیسنگ اور ٹیکنالوجی کے مؤثر امتزاج کے تحت 20خصوصی غیر متحرک پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔
جہاں ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) کی 20 ٹیمیں دو شفٹوں میں مسلسل فرائض انجام دے رہی ہیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ان خصوصی پوائنٹس پر سیف سٹی کے کیمروں سے موصول ہونے والی کالز اور الرٹس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں مطلوب آٹھ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ برآمد ہونے والی گاڑیوں میں دو جعلی نمبر پلیٹ والی، ایک چوری شدہ، دو ٹمپرڈ، ایک بلیک لسٹ گاڑی شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments