ہائیکورٹ :درخواست گزار کو گھر سے بے دخل کرنے سے روکدیاگیا
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ منسوخی کیخلاف محکمہ صحت شیخوپورہ کی سپروائزر عقیلہ اسد کی درخواست پر سماعت، جسٹس خالد اسحاق نے ڈی سی شیخوپورہ و دیگران کو 28 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو گھر سے بے۔
دخل کرنے سے روک دیا،درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ شیخوپورہ میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام میں سپروائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہوں، جی او آر علامہ اقبال پارک میں سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی، اے ڈی سی جی شیخوپورہ نے 20 جولائی کو بغیر کسی پیشگی اطلاع اور مؤقف سنے گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی، جو قانون کے منافی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments