ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کیلئے احتجاج کی دھمکی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کیلئے احتجاج کی دھمکی

ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات دستیاب نہیں:شعیب نیازی کی میڈیاگفتگو

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت، تشخیصی ٹیسٹوں کی فیس اور ڈاکٹرز کے لیے نئی انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایک بار پھر میدان میں آ گئی۔ وائے ڈی اے نے حکومت سے فوری مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج شروع کیا جائے گا۔ صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات دستیاب نہیں، سی ٹی سکین، ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹوں کے لیے مریضوں سے فیس وصول کی جا رہی ہے جبکہ متعدد ٹیسٹ باہر سے کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریض گھنٹوں انتظار کے باوجود علاج اور ادویات سے محروم رہتے ہیں۔رہنما وائے ڈی اے ڈاکٹر حسیب تھند نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی شدید کمی ہے اور تشخیصی ٹیسٹوں کی فیس بینک آف پنجاب میں جمع کروانا پڑتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...