طوطا گینگ کے 7ارکان گرفتار، لاکھوں روپے ،سامان برآمد
قصور کے نواحی علاقوں میں ڈیڑھ درجن سے زائد سنگیں وارداتوں کا انکشاف
قصور(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ تھہ شیخم نے ڈکیت گینگ کے 7ارکان کو گرفتار کرکے لاکھوں کا مال مسروقہ برآمدکرلیا۔ ایس ایچ اوپولیس راحیل خاں ودیگر اہلکاروں نے نے کارروائی کے دوران راہزنی کی وارداتوں میں ملوث اکبر عرف طوطا خطرناک ڈکیت گینگ کے 7 ارکان کو گرفتار کرکے شہریوں سے لوٹا گیا مال 4 لاکھ روپے ، 3 موٹر سائیکل، 10 موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم موٹر سائیکلوں پر راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے تھے ۔ ملزموں نے دوران تفتیش تھہ شیخم، صدر قصور، بی ڈویژن اور گنڈاسنگھ کی حدود میں راہزنی اور چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد سنگیں وارداتوں کا انکشاف کیا ، ملزم آئس کا نشہ کرتے ہیں جو نشہ کی لعنت کی تسکین کیلئے وارداتیں کرتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments