ننکانہ صاحب:مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق
شفیق بٹ کرین سے گر کر ، اشرف ،حمزہ کرنٹ لگنے سے دم توڑ گئے
ننکانہ صاحب ، بچیکی (خبر نگار ، نمائندہ دنیا)کرین سے گرنے اور کرنٹ لگنے کے تین مختلف حادثات میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازم سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔سانگلہ ہل کے نواحی گاؤں بھلیر، چک نمبر 119میں ستھرا پنجاب پروگرام کا ملازم شفیق بٹ دورانِ ڈیوٹی مبینہ طور پر کرین پر کام کرتے گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دوسرے واقعے میں بچیکی کے نواحی گاؤں ٹبی چوہان کا 21 سالہ امیر حمزہ ٹوکہ مشین پر جانوروں کا چارہ کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔بچیکی بڑا گھر روڈ پر ڈیمونوالہ گاؤں میں ٹیوب ویل سے کرنٹ کا جھٹکا لگنے سے 40سالہ اشرف جاں بحق ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments