ٹریفک حادثات میں دوموٹر سائیکل سوار افرادجاں بحق

ٹریفک حادثات میں دوموٹر سائیکل سوار افرادجاں بحق

سہاری کٹ کے قریب عبدالرشیدگدھا گاڑی کی ٹکر سے موقع پر چل بساگلفشاں ٹاؤن کے قریب ٹرک سے تصادم ، سیام زندگی ہارگیا،باپ ارشادزخمی

قصور، شیخوپورہ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصور کے نواح میں گدھا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقہ سہاری کٹ کے قریب سے عبدالرشیدموٹر سائیکل پر قصور جا رہا تھا کہ اسکی موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں وہ شدید زخمی ہونے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔ شیخوپورہ کے علاقے گلفشاں ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے جواں سالہ بیٹا جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ 50سالہ ارشاد اپنے 17سالہ بیٹے سیام کے ہمراہ جارہا تھا کہ گلفشاں ٹاؤن کے قریب یوٹرن لینے لگے تو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس سے سیام موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ارشاد کو فرسٹ ایڈ کے بعد ٹی ایچ کیوفیروزوالا منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...