لاہور میں ایل پی جی 450روپے کلو تک فروخت ہونے لگی
مختلف علاقوں میں ایل پی جی دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کررہے ہیں: ذرائع
لاہور (آن لائن ) شہر میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ایل پی جی 380 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ، جس سے شہریوں پر مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں ایل پی جی دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کررہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک طرف سوئی گیس کے بل بھی ادا کرنے پڑتے ہیں جبکہ دوسری جانب گیس کی عدم دستیابی یا کم پریشر کے باعث گھریلو ضروریات پوری کرنے کیلئے مہنگی ایل پی جی خریدنا پڑتی ہے ۔ مکینوں کے مطابق ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر خریداری سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ پہلے ہی مہنگائی کے باعث روزمرہ اخراجات میں اضافہ ہوچکا ہے جبکہ گیس کے اضافی اخراجات نے عام شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments