شیخوپورہ:تحفظِ صارف کونسل، فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کر دیا
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تحفظِ صارف قانون 2005 ئکے نفاذ کے تحت ضلع شیخوپورہ میں ضلعی تحفظِ صارف کونسل اور فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔
یہ بات ضلعی تحفظِ صارف کونسل، فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن شیخوپورہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعدیہ اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اشیاء کی واضح ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنا، پیکنگ پر اجزائے ترکیبی اور معیار تیاری درج نہ کرنا، تاریخِ تیاری اور تاریخِ انقضاء (ایکسپائری ڈیٹ) تحریر نہ کرنا اور رسید کی عدم موجودگی قانوناً جرم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments