صنعتی ترقی ، اداروں سے مؤثر رابطہ ضروری :ایف آئی آر سی

صنعتی ترقی ، اداروں سے مؤثر رابطہ ضروری :ایف آئی آر سی

کاہنہ (نمائندہ دنیا) فیروزپور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن(ایف آر آئی سی) کے ماہانہ اجلاس میں صنعتی شعبے کے مسائل، کاروباری چیلنجز اور ممکنہ حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس قائم مقام چیئرمین شفیق احمد بٹ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ صنعتی شعبے کی ترقی اور صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کے مؤثر ازالے کیلئے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مسلسل، مؤثر اور نتیجہ خیز رابطہ برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ اجلاس میں قائم مقام صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تنویر احمد شیخ، فاؤنڈر چیئرمین عدنان خالد بٹ، خواجہ شاہ زیب اکرم، باؤ بشیر، ڈاکٹر صالح محمود، ندیم قریشی، مبشر بٹ، اقبال بھٹی، شاہد بیگ، عمران صلاح الدین، ارشد بیگ، وسیم اسلام، عبدالمجید، میاں عثمان افضل، سعادت اللہ، خالد محمود اور عامر انور سمیت دیگر عہدیداران اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...