ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ، ایس ایچ او کا ڈرائیور فائرنگ سے زخمی
قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ سرائے مغل میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ، ایس ایچ او کا نجی ڈرائیور فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچی، جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران ایس ایچ او ریاست ڈھڈی کے پرائیویٹ ڈرائیور کنگن پور کے رہائشی ندیم کو گولی لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments