پی آئی اے کی پاکستان سے سعودیہ کی پروازیں 18گھنٹے تاخیر کا شکار

پی آئی اے کی پاکستان سے سعودیہ  کی پروازیں 18گھنٹے تاخیر کا شکار

لاہور (آئی این پی) پی آئی اے کے آپریشنل مسائل کے سبب پاکستان سے سعودی عرب کی 6 پروازیں 18 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔

اسلام آبادسے مدینہ کی پرواز ساڑھے 17 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی،مدینہ سے اسلام آبادکی پرواز رات 2 بجے شیڈول تھی جس کی اتوار کے روز شام 5 بجے روانگی ہوئی ،لاہور سے مدینہ کی پروازوں میں 18گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسی طرح ملتان سے جدہ، مدینہ کی پروازوں میں 18گھنٹے تاخیر ہے جبکہ مدینہ سے لاہور کی پرواز جو اتوار کے روز دن ڈھائی بجے شیڈول تھی اس کا پیر کے روز صبح 8 بجے شیڈول مرتب کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...