لاہور کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

ریس کورس میں فٹ پاتھ سے بزرگ مردہ حالت میں پایا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں سے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریس کورس اور ہربنس پورہ میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ریس کورس کے علاقے میں فٹ پاتھ سے 75سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی شروع کر دی ۔ہربنس پورہ کے علاقے قلندر پورہ سے بھی 50 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔پولیس اور متعلقہ اداروں نے تینوں واقعات میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...