لاہور پولیس کی کارروائیاں ، متعدد جرائم پیشہ عناصر کو پکڑلیا
راوی روڈ پولیس کا دیسی شراب کے منی گودام پر چھاپہ ،2ملزم گرفتار ، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے شہر میں متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔لٹن روڈ پولیس نے 4 پتنگ فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ترجمان کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران جناز گاہ چوک کے قریب سے پتنگ فروش نفیس، بابر، عتیق اور قاسم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، تیار چرخیاں اور ڈور بنانے کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے پتنگیں و چرخیاں تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اسکے علاوہ راوی روڈ پولیس نے دیسی شراب کے منی گودام پر چھاپہ دو ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان کے مطابق راوی روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران شہر لاہور میں زہریلی شراب کی ترسیل ناکام بنا کر ملزمان بشارت اور شکیل کو گرفتار کر کے 200 لیٹر کے قریب تیار شراب، ہزاروں لیٹر شراب تیار کرنے والا خام مال، ڈرم اور خالی بوتلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شراب کو نیلی کپیوں میں بھر رکھا تھا جو شہر لاہور کے مختلف مقامات پر سپلائی کرنا تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments