فیروزوالا، مریدکے : سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم
خدمت خلق مصیبت میں متاثرہ بھائیوں کیساتھ کھڑی:میاں حبیب، طارق گجر
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق نے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا اور مرید کے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کیلئے خشک راشن کی باقاعدہ تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک سروے کے بعد 100 سے زائد متاثرہ خاندانوں کی نشاندہی کی گئی تھی جن کیلئے راشن کے ٹرک مرکز خالد بن ولید سے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کر دئیے گئے ہیں۔امدادی سامان کی روانگی کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ میاں حبیب الرحمن، سینئر نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر چودھری طارق محمود گجر، ٹکٹ ہولڈر حاجی وقار مرتضیٰ کمبوہ اور عبدالرحمن و دیگر مقامی رہنماؤں نے کی۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں حبیب الرحمن اور سینئر نائب صدر چوہدری طارق محمود گجر نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کا شعبہ خدمت خلق اس مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب کی شروعات میں مرکزی مسلم لیگ کے ماہر تیراکوں اور رضاکاروں نے کشتیوں کے ذریعے پانی میں محصور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاامداد و بحالی کے مراحل: ریسکیو کے بعد فوری طبی و غذائی امداد فراہم کی گئی اور اب جبکہ پانی کی سطح واضح طور پر کم ہو چکی ہے ، متاثرین کی مستقل بحالی کے لیے خشک راشن کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک تمام متاثرہ خاندان اپنے گھروں میں مکمل طور پر آباد نہیں ہو جاتے ، امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments