لاہور میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول
23اگست تک کھیلوں، ریلیوں، میوزیکل پروگرامز اور دیگر تقریبات ہوں گی
لاہور (آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشن آزادی 2026 بھرپور جوش و جذبے سے منانے کیلئے رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول حتمی کر لیا گیا ہے ۔ شہر میں 23اگست تک مختلف کھیلوں، ریلیوں، میوزیکل پروگرامز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز 9 اگست کو سائیکل ریلی سے ہو گیا، جبکہ 10اگست کو ڈیفنس میں موٹر بائیک ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔ 11 اگست کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کراٹے ٹورنامنٹ ہوگا، جہاں میٹ ریسلنگ اور پاور لفٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے ۔جشن آزادی کے موقع پر لاہور شہر بھر میں شاندار چراغاں کیا جائے گا۔ ٹاؤن ہال میں خصوصی لیزر شو پیش کیا جائے گا جبکہ لبرٹی چوک پر بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 13 اگست کو لبرٹی چوک میں میگا کنسرٹ اور شاندار آتش بازی کا اہتمام ہوگا، جبکہ 14 اگست کو نیشنل سکواش چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی۔ اسی روز حضوری باغ میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب بھی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments