دفاعی معاہدے کی خوشی میں پنجاب پولیس کی تقریبات
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کی خوشی میں پنجاب پولیس کی جانب سے تین روزہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔
سنٹرل پولیس آفس سمیت صوبہ بھر کے پولیس دفاتر کو قومی پرچموں اور برقی روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے ۔پنجاب پولیس کے دفاتر پر چراغاں کے ساتھ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم بھی لہرائے جا رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں پولیس دفاتر کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ تینوں برادر ممالک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments