خوشگوار موسم، چھٹی کے روز چڑیا گھر میں شہریوں کا رش
شہریوں نے بچوں کو قدرتی ماحول سے روشناس کرانے کو مفید قرار دیا
لاہور (آن لائن)چھٹی کے روز موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا، لاہور چڑیا گھر میں بھی شہریوں اور سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا۔لاہور چڑیا گھر میں بڑی تعداد میں خاندان بچوں کے ہمراہ پہنچے ، جہاں بچوں اور بڑوں نے مختلف جانوروں کو دیکھنے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے لطف اٹھایا۔ شہریوں نے جانوروں کے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور یادگار لمحات محفوظ کیے ، جبکہ بچوں نے چڑیا گھر میں موجود مختلف تفریحی مقامات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔چڑیا گھر آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے اور بچوں کو سستی و معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے انہیں چڑیا گھر لائے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ ایسے تفریحی مقامات بچوں کی تفریح کے ساتھ انہیں جانوروں اور قدرتی ماحول سے روشناس کرانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments