عقیدہ ختم نبوت اسلام کا محور اور مرکزہے :علماکرام
منکرین ختم نبوت کی سرگرمیوں کیخلاف جدوجہد جاری رکھی جائے
لاہور(سیاسی نمائندہ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ کی تیاری کے سلسلے میں جامع مسجد خاتم النبیین واپڈ ا ٹاؤن، جامع مسجد خلفاء راشدین رنگ محل میں اجلاس منعقد ہوئے ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس، ناظم اعلیٰ لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم سمیت کثیرتعداد میں علما اور کارکنان ختم نبوت نے بھرپورانداز میں شرکت کی۔علماء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا محور اور مرکز ہے۔
علماء اور کارکنان عقیدہ ختم نبوت کے کام میں تیزی لائیں، فتنہ ارتداد کا مقابلہ کرنا یہ سب سے بڑی نیکی ہے ، عقیدہ ختم نبوت کا کام کرنے والا اللہ کا پسندیدہ بندہ ہے ۔ منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیوں کیخلاف آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے ۔ قادیانی مشنری کے طورپر کام کررہے ہیں فتنہ قادیانیت کیخلاف ہر سطح پر کام ضروری ہے ۔ اسلام پسند و محب وطن عناصر فتنہ قادیانیت کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کیخلاف متحد ہوجائیں اور قادیانیوں کی ناپاک سازشوں کاآئینی و قانونی مقابلہ کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں جو کہ تمام مسلمانوں کا دینی، ملی و قومی فرض ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments