پاکستان ملی لیبر فیڈریشن یومِ آزادی قومی جذبے سے منائے گی

پاکستان ملی لیبر فیڈریشن یومِ آزادی قومی جذبے سے منائے گی

لاہور(آئی این پی)پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان قومی جذبے ، جوش و خروش اور تجدید عہد کے ساتھ منائے گی۔

اس سلسلے میں فیڈریشن کے زیراہتمام مختلف شہروں میں تقریبات، ریلیوں، سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جبکہ مرکزی تقریب 14 اگست کو لاہور میں منعقد ہوگی جس میں دیگر لیبر تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر رانا شمشاد نے کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت قومی وحدت، سماجی انصاف اور آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ممکن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...