رشتے دار کی 12 سالہ بچی سے گن پوائنٹ پر زیادتی، ملزم گرفتار
لاہور (آئی این پی) لاہور میں مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے قریبی رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بچی کو درسگاہ چھوڑنے کے بہانے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزم عبد الستار کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments