اپیلٹ ٹربیونل زیرالتوا کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے :ٹیکس بار
ٹیکس دہندگان کو ریلیف کیلئے ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد ضروری :عہدیداران
لاہور( آئی این پی)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میں زیرالتوا ٹیکس مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو بروقت انصاف کی فراہمی ناگزیر ہے ،ایف بی آر کی جانب سے عائد کیے گئے کروڑوں کے ٹیکس اسسمنٹس اپیل کے مختلف مراحل میں ختم یا نمایاں طور پر کم ہو جاتے ہیں اس لیے ٹربیونل میں مقدمات کے فیصلوں میں غیرضروری تاخیر سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ٹیکس دہندگان کو قانونی ریلیف کیلئے ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر رانا ثاقب منیر، جنرل سیکرٹری فاروق گجر، نائب صدر میاں عثمان جاوید اور دیگر عہدیداران نے اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو لاہور کے ممبر طارق افتخار احمد کی تین سالہ مدت مکمل ہونے پر منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔لاہور ٹیکس بار کے عہدیداران نے طارق افتخار احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مدت کے دوران انتظامی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کے ساتھ ٹیکس مقدمات کے فیصلے قانون، میرٹ اور حقائق کی بنیاد پر کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments