صدر لاہور چیمبر کی اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت
اوورسیز کاروباری تجربے سے صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے :فہیم الرحمن سہگل
لاہور (آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی تاجروں اور کاروباری افراد پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاشی ترقی میں زیادہ فعال کردار ادا کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں اور ملک کی برآمدات اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کو وسعت دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جرمنی کے شہر ہیگن میں آئی ایس پی اے کے پلاسٹک کا دورہ کرنے والے 25 رکنی لاہور چیمبر کے تجارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ وفد کا استقبال مظہر اقبال دیونا اور کمپنی کی انتظامیہ نے کیا۔
قائم مقام قونصل جنرل فہد الرحمن، پاکستان قونصلیٹ جنرل فرینکفرٹ میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر آمنہ نعیم، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آصف خان اور شعبان اختر بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔ لاہور چیمبر کے صدر نے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع کو اجاگر کیا اور کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی کاروباری افراد کے پاس قیمتی سرمایہ، جدید ٹیکنالوجی، عالمی منڈیوں تک رسائی اور بین الاقوامی کاروباری تجربہ موجود ہے ، جو پاکستان کی صنعتی اور معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments