معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کی جانب اہم پیش رفت ، مجلس احرار

 معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کی جانب اہم پیش رفت ، مجلس احرار

پاکستان، سعودیہ ، ترکیہ میں معاہدہ اسلامی اخوت باہمی اعتماد کی علامت:عہدیداران

لاہور(سیاسی نمائندہ) مجلس احرار اسلام پاکستان کی قیادت نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مسلم ممالک کے باہمی اتحاد، دفاعی تعاون اور اجتماعی سلامتی کی جانب ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، صدر لاہور حاجی ایوب میر، لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر احرار رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا یہ دفاعی معاہدہ اس اعتبار سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کہ اس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ اصول باہمی دفاع اور مشترکہ سلامتی کے عزم کو واضح کرتا ہے اور تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی بنیاد فراہم کرتا ہے ۔ مکہ مکرمہ کی سرزمین پر ہونے والا یہ معاہدہ اسلامی اخوت، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کی علامت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...