بندرگاہوں کو خصوصی اقتصادی زونزسے منسلک کیا جائے ، افتخار علی
لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ بندرگاہوں کو خصوصی اقتصادی زونز، سڑکوں، ریلوے اور گوداموں سے مربوط کرکے موثر لاجسٹکس نظام تشکیل دیا جائے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید بندرگاہیں لاجسٹکس اخراجات کم، برآمدی مسابقت بہتر اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آٹومیشن، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ کارگو مینجمنٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments