ڈی سی ننکانہ کاڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسز مشینوں کا افتتاح
عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے :رعنا حمید
ننکانہ صاحب (خبر نگار ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈائیلسز سنٹر میں دو نئی ڈائیلسز مشینوں کا افتتاح کیا۔ یہ جدید مشینیں فلاحی ادارے نور فاؤنڈیشن کے تعاون سے فراہم کی گئی ہیں، جن کے ذریعے گردوں کے مریضوں کو مزید بہتر اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈائیلسز سنٹر میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے ہسپتال کے انتظار گاہ (ویٹنگ ایریا) کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments