اضلاع میں پیشہ ور گداگری کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ہدایت

اضلاع میں پیشہ ور گداگری کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ہدایت

سڑکوں اور سگنلز پر گداگروں کی موجودگی سے ٹریفک کی روانی متاثر :ڈی آئی جی ٹریفک

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبے میں سڑکوں اور ٹریفک سگنلز پر ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف بھرپور کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ سڑکوں اور سگنلز پر گداگروں کی موجودگی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محمد وقاص نذیر نے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے گداگروں کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحالی مراکز اور فلاحی اداروں کے تعاون سے گداگروں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی کوششیں قابلِ تقلید ہیں۔ لاہور میں گداگروں کی بحالی کے لیے جاری پائلٹ پراجیکٹ دیگر اضلاع کے لیے بہترین مثال ہے ، تمام اضلاع لاہور ٹریفک پولیس کے بحالی ماڈل کو اپناتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...