سہ ملکی دفاعی معاہدہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے ، لیاقت بلوچ

سہ ملکی دفاعی معاہدہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے ، لیاقت بلوچ

امت کی دیرینہ خواہش رہی کہ عالم اسلام متحد ہو:نائب امیر جماعت اسلامی

لاہور(آئی این پی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری امت کی دیرینہ خواہش رہی ہے کہ عالم اسلام ملتِ اسلامیہ کے لئے متحد ہو۔انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ مسلم ممالک کے دفاع، سفارتکاری، صنعت اور تجارت کے فروغ کے لئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے تجویز دی کہ اس معاہدے میں وسعت لاکر قطر، ایران، انڈونیشیا، ملائشیا اور بنگلہ دیش کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...