بلدیہ عظمیٰ:بیرون ملک چھٹی کیلئے 30دن پہلے درخواست دینا لازمی قرار

بلدیہ عظمیٰ:بیرون ملک چھٹی کیلئے   30دن پہلے درخواست دینا لازمی قرار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا اہم نوٹیفکیشن جاری، بیرون ملک چھٹی کیلئے اب 30 دن پہلے درخواست دینا لازمی قرار۔۔

،چیف آفیسر نے تمام افسروں کو نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔درخواست میں مقصد، فنڈنگ سورس اور دورانیہ لکھنا لازمی ہوگا،پرائیویٹ وجوہات پر بیرون ملک چھٹی کیلئے ٹھوس جواز درکار،بچے کی گریجوایشن، حج، شادی یا میڈیکل کیس پر چھٹی دی جا سکے گی۔اہم عہدوں پر تعینات افسروں کی چھٹی پر خصوصی احتیاط برتی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...