غیر اسسڈ پراپرٹیز کی نشاندہی کا سروے مقررہ مدت میں ادھورا

غیر اسسڈ پراپرٹیز کی نشاندہی کا سروے مقررہ مدت میں ادھورا

لاہور(عاطف پرویز سے )لاہور میں پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار مزید بڑھانے کیلئے غیر اسسڈ پراپرٹیز کی نشاندہی کا سروے مقررہ مدت میں مکمل نہ ہوسکا۔۔۔

شہر میں پراپرٹی ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کیلئے  پلرا کے اشتراک سے سروے کے دوران زون 13 میں متعدد ایسی نئی پراپرٹیز کی نشاندہی کی گئی ہے جو ایکسائز ریکارڈ میں اسسڈ نہیں تھیں۔ حکام کے مطابق سروے سے پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں مزید پراپرٹیز شامل ہونے کی توقع ہے ۔ایکسائز حکام کے مطابق غیر اسسڈ پراپرٹیز کا سروے 10 اگست تک مکمل ہونا تھا تاہم لاہور میں بارشوں سے فیلڈ سروے مقررہ مکمل نہ ہوسکا۔ اب مدت میں توسیع کرکے 15 اگست تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جسکے بعد نئی پراپرٹیز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...