ویٹرنری یونیورسٹی :یوم اقلیت تقریبات
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری میں یوم اقلیت منا یا گیا۔ آگاہی واک، سیمینار،کیک کاٹنے کی تقریب کے علا وہ مختلف کھیلو ں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور عملے نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر مسعود ربانی نے پاکستان اور ویٹر نری یونیورسٹی کی ترقی میں اقلیتی ملازمین کی خدمات کو سرا ہا۔ ڈائریکٹوریٹ سپورٹس بورڈ نے اقلیتی عملے کیلئے بیڈمنٹن، رسہ کشی، تیر اندازی اور رائفل شوٹنگ کی سرگرمیوں کا انعقادکیا، سٹی کیمپس میں بیسٹ سکوپ مائیکرو سکوپس سا ئنسی،میڈیکل، تحقیقی اور صنعتی استعمال کے جدید حل کے مو ضو ع پر سیمینار میںخلیل محمود نے مائیکرو سکوپس اور امیجنگ سلو شن کی بہترین سکوپ رینج پرپریزنٹیشن دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments