چونیاں:پلاٹ پر قبضہ کی کوشش 7ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

چونیاں:پلاٹ پر قبضہ کی کوشش 7ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ صدر چونیاں نے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کے دوران گیٹ توڑنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں7 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

چونیاں کے علاقہ دربار شیخ علم دین کے رہائشی سلیم حیدر ولد محمد یوسف نے پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست گزاری کہ ظفر اقبال سمیت 4 نامزد ملزموں اور 3 نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اس کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔درخواست گزار کے مطابق ملزموں نے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کے دوران اسے مبینہ طور پر دھمکیاں دیں اور پلاٹ کا گیٹ توڑ دیا۔ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...