الہ آباد :محلہ حاجی لکھے میں نکاسیٔ آب کی ابترصورتحال

الہ آباد :محلہ حاجی لکھے میں  نکاسیٔ آب کی ابترصورتحال

الہ آباد (نمائندہ دنیا) الہ آباد کے قدیم محلہ حاجی لکھے خاں میں نکاسیٔ آب کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ،کئی روز سے گندا پانی کھڑا ہونے کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 اہل علاقہ کے مطابق ضلعی ، تحصیل و مقامی انتظامیہ کو متعدد بار شکایات درج کروائیں، تاہم تقریباً 7 سے 8 ماہ بعد بھی انتظامیہ حرکت میں نہ آئی۔ مذکورہ مقام پر نکاسیٔ آب کیلئے کوئی سیوریج لائن ہی نہیں، تقریباً 8 ماہ قبل سیوریج لائن ڈالی گئی جو کہ مبینہ کرپشن کی نذر ہوگئی، ٹھیکیدار اور مقامی انتظامیہ نے ملی بھگت کرکے سیوریج لائن کو اکھاڑ کر پائپوں کو کسی اور جگہ پر منتقل کردیا۔شہریوں نے وزیر اعلٰی سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...