ڈی جی ریسکیو کا ہیڈ بلوکی کا دورہ واٹر نیویگیشن ایکسرسائز کا انعقاد
ننکانہ صاحب (خبر نگار ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیوون ون ٹو ٹو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہیڈ بلوکی ننکانہ کا دورہ کیا، جہاں بسلسہ جشن آزادی ریسکیو کی واٹر نیویگیشن ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ننکانہ اکرم پنوار نے ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر کو ممکنہ سیلابی صورتحال، ریسکیو کی تیاریوں اور آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ریسکیو ننکانہ کے فلڈ ریسکیو فلیٹ میں جدید دریائی بیڑا اور واٹر ریسکیو ڈرون سمیت دیگر جدید آلات کو بھی شامل کر دیا گیا۔ ڈی جی نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ دریائی بیڑے پر دریائی بیلٹ کے قریب آبادی تک سفر کیا اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments