بھارتی آبی دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے :شذرہ منصب

بھارتی آبی دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے :شذرہ منصب

پاکستان کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دیں گے :وزیر مملکت

 ننکانہ صاحب (خبر نگار ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے ، بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی آبی دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، بھارت نے ایسی کوئی کوشش کی تو اسے پہلے سے بھی سخت جواب دیا جائے گا ۔ننکانہ صاحب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے جسے بھارت یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا اور نہ ہی اس کی خلاف ورزی کر سکتا، پاکستان کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دیں گے ، بھارت کا پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا جھوٹا بیانیہ بھی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکن کی جانب سے سکیورٹی اہلکار پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...