مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )بارشوں کے باعث کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،قلعہ ستار شاہ کے قریب پل ا ور ٹریک متاثر ہونے سے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی ٹرینیں بدر اور غوری ایکسپریس 20 روز سے بند۔۔۔
کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں لیٹ ،کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 6 گھنٹے 10 منٹ لیٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 50 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہوئی ۔عوام ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے لیٹ ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments