چوہنگ :جائیداد تنازع پر قتل کے 2ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر 30سالہ عمران کے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے 2ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبداللہ عمران چیمہ کو دیا تھا۔
ان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ انسپکٹر رانا شرافت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مقتول کے دو سگے کزن بھائیوں کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے جائیداد کے تنازع پر اپنے ماموں زاد کزن عمران کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوکر روپوش ہوگئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments