4منشیات فرو ش گرفتار ، ساڑھے 4کلو چرس ،200بوتل شراب برآمد
تلونڈی، الہ آباد، قصور(نامہ نگار،خبرنگار، نمائندگان دنیا)4منشیات فرو ش گرفتار ، ساڑھے 4کلو چرس ،200بوتل شراب برآمدکرلی گئی۔
تھانہ کنگن پورپولیس کا کریک ڈاؤن،2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ کنگن پور عابد محمود چھینہ کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے دو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کنگن پور کے رہائشی ملزموں علی عرف ڈان بوگلی اور شوکت عرف شوکی پٹیل کو رنگے ہاتھوں پکڑکر مقدمات درج کئے ۔ادھر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 2 منشیات فروشوں زاہد عرف ڈوگر کو لاکھوں روپے مالیت کی 200 کے قریب شراب کی بوتلوں اور عدنان عرف پریمی کو ڈیڑھ کلوگرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments