عرس بابابلھے شاہ ؒ :قصور میں 29اگست کو تعطیل کا اعلان
قصور(نمائندہ دنیا) برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابابلھے شاہ ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ قصور کی طرف سے 29 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان۔
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سالانہ عرس مبارک کے موقع پر 29 اگست 2026 بروز ہفتہ ضلع قصور کی ریونیو حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حضرت بابا بلھے شاہؒ کا عرس 27 اگست سے 29 اگست 2026 تک منایا جا رہا ہے ، جس کے پیش نظر 29 اگست کو ضلع قصور کی ریونیو حدود میں مقامی تعطیل ہوگی۔ڈپٹی کمشنر قصور نے مذکورہ حکم پنجاب حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments