کاہنہ:معمولی تلخ کلامی ،شہری کو رشتہ دار نے قتل کردیا
فیصل موقع پرہی دم توڑ گیا، فرار ملزم الماس مقتول کے سالے کا بیٹا ہے
کاہنہ (نمائندہ دنیا)کاہنہ میں رشتے داروں نے 35 سالہ شخص کو قتل کردیا۔ کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی میں35 سالہ فیصل کو معمولی تلخ کلامی پر اس کے رشتے دار الماس نے فائرنگ کر کے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم الماس مقتول فیصل کے سالے کا بیٹا ہے ۔واردات کے بعد ملزم الماس موقع سے فرار ہو گیا۔ کاہنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments